عثمان بزدارکا کورونا ٹیسٹ کیلیے مختلف نرخ مقررکرنے کانوٹس

136

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے پرائیویٹ لیبارٹریز کے کورونا ٹیسٹ کے لیے مختلف نرخ مقررکرنے کانوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ نے آکسیجن سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے اورذخیرہ اندوزی کا بھی سخت نوٹس لیا ہے۔ پرائیویٹ لیبارٹریز کے لیے کورونا ٹیسٹ کرنے کی یکساں قیمت مقرر کرنے کاحکم دیا ہے،اس ضمن میں وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پرائیویٹ لیبارٹریز کو کوروناٹیسٹوں کے نرخوں کے معاملے پر من مانی کی اجازت نہیںدی جائے گی۔محکمہ صحت اورانتظامی افسران اس ضمن میں فوری اقدامات اٹھا کرعوام کو ریلیف دیں۔