نسیم صدیقی سپردخاک ،نماز جنازہ معراج الہدیٰ نے پڑھائی

677
جماعت اسلامی کراچی کے سابق سیکرٹری نسیم صدیقی کا جسد خاکی آخری آرام گاہ لے جایا جارہاہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر دی انسپائریشن ماڈل اسکول ،عثمان پبلک اسکول کے سابق ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اورسابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے ایجوکیشن کوآرڈینیٹر ،جماعت اسلامی کراچی کے سابق سیکرٹری نسیم صدیقی کوسخی حسن قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ جامع مسجد فاروق اعظم نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم، نائب امیر صوبہ عبد الغفار عمر، رہنما صوبہ سندھ محمددین منصوری،امیرکراچی حافظ نعیم الرحمن، سیکرٹری کراچی عبد الوہاب ،نائب امرا کراچی برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی ،مسلم پرویز،ڈپٹی سیکرٹری یونس بارائی، راشد قریشی ،امرائے اضلاع فاروق نعمت اللہ ،محمد اسحق خان، محمد اسلام، سید عبد الرشید، توفیق الدین صدیقی، محمد یوسف، قائم مقام امیرضلع وسطی سید وجیہ الحسن، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اقبال چودھری، صہیب احمد،ڈائریکٹر عثمان پبلک اسکول سسٹم معین الدین نیر ،ضلع کورنگی کے نائب امیر عاشق علی،نائب امیرضلع شرقی نعیم اختر،قیم ضلع وسطی انجم رفعت اللہ،نائب امیرضلع غربی ماسٹر امین اللہ،قیم جماعت اسلامی ضلع جنوبی سفیان دلاور،الخدمت کے اعجازاللہ خان، قاضی صدر الدین ،تنظیم اساتذہ کے پروفیسر مظہر حسین ، اہل محلہ ،عزیزواقارب ،رشتہ داروں اور جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔