الاخوان، حزب اللہ اور ایران کس ملک کیلیے خطرہ

649

برلن: جرمنی نے الاخوان المسلمین، حزب اللہ اور ایران کو اپنےلیے خطرہ قرار دے دیا ۔

جرمنی کے صوبے بادن ورٹمبرگ کی  انٹیلی جنس نے صوبے کے امن و امان کیلئے خطرہ بننے والی تنظیموں سےمتعلق اپنی سالانہ رپورٹ جاری کردی جس میں الاخوان المسلمین، حزب اللہ اور ایران کو اپنےلیے خطرہ قرار دے دیا گیا ہے ۔

رپورٹ میں بتاگیا ہے کہ الاخوان المسلمین سے تعلق رکھنے والے والوں کی تعداد جرمنی میں 190 ہو چکی ہے، اسی طرح لبنانی ملیشیا حزب اللہ ملک میں پہلے ہی کالعدم قرار دیا جاچکا ہے جبکہ جرمنی میں  حزب میں تعلق رکھنے والے افراد کی مجموعی تعداد 1050 ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں جرمنی نے سرکاری طور پر ایران نواز لبنانی ملیشیا حزب اللہ پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

اس سے پہلے جرمنی حزب اللہ کے سیاسی ونگ اور شام میں بشار کی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے والے عسکری یونٹوں کے درمیان فرق کرتا تھا۔