واٹس ایپ نے رقوم کی ترسیل کا فیچر متعارف کرادیا

581

سماجی رابطے کی سائٹ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے رقوم کی ترسیل اور اشیا کی خریداری کا فیچر متعارف کرادیا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے یہ اعلان ایک بلاگ پوسٹ میں کیا گیا ہے۔ صارفین کو رقوم کی ترسیل یا خریداری پر کوئی فیس ادا نہیں کرنا پڑے گی۔ تاہم اس فیچر کو ابھی صرف برازیل میں ہی متعارف کرایا گیا ہے۔

 

واٹس ایپ کے اس فیچر کے ذریعے رقوم کی ادائیگی کا طریقہ کار فیس بک پے کے ذریعے طے ہوگا۔

یاد رہے کہ سب سے پہلے انڈیا میں اس فیچر کی آزمائش شروع کی گئی تھی جہاں سب سے زیادہ صارفین ہیں لیکن بھارتی حکومت کے قوانین کی وجہ سے اس پر عملدرآمد نہیں ہو سکا، تاہم اس پر ابھی تک کام کیا جا رہا ہے۔