کورونا وائرس: پنجاب کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

455

لاہور: صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ کے مطابق جن علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر کے علاقوں کو سیل کر دیا جائے گا۔

مسر چیفہ کے مطابق متاثرہ علاقوں کے داخلی و خارجی تمام راستوں کو سیل کردیا جائے گا جب کہ ان علاقوں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ صوبے میں کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور اسمارٹ لاک ڈاؤن ہی اس وقت بہتر آپشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیل کیے گئے علاقوں میں روز مرہ کی اشیا فراہم کرانا حکومت کی ذمہ داری ہوگی۔

مسرت چیمہ نے کہا کہ جن علاقوں میں لاک ڈاؤن نہیں وہاں ماسک اور سینی ٹائزر کا استعمال لازمی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں کووڈ-19 ٹیسٹنگ صلاحیت بھی بڑھائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ صرف پنجاب میں کورونا وائرس کے 55 ہزار سے زائد مریض موجود ہیں جب کہ 1 ہزار 81 اموات ہو چکی ہیں۔