خیبر پختونخوا میں پیٹرول بدستور نایاب، شہری پریشان

496

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں پیٹرول کے نایاب ہونے سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں پچھلے 16 روز گزر جانے کے باوجود پیٹرول دستیاب ہے اور نہ کرائے کم ہوسکے۔

پیٹرولیم بحران پر سخت نوٹس لینے کے حکومتی اعلانات صرف اعلانات تک محدود ہوگئے ہیں۔ پیٹرول بندش کے باعث شہریوں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں۔

پشاور سمیت خیبر پختو نخوا کے اکثر اضلاع کے پیٹرول پمپس پر پیٹرول بدستور نایاب ہے جب کہ شہر کے اکثر پیٹرول پمپس بند ہیں اور جو کھلے ہیں ان پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں۔