کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی فائرنگ، شہری زخمی

584

بھمبھر:بھارتی فوج  نے کنٹرول لائن پر ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلادف ورزی کی اورآبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نےلائن آف کنٹرول پر باکسر سیکٹر میں فائرنگ کی ، جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں گاؤں مہتکا کا رہائشی بابر حسین زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے بھارتی فوجی فائرنگ کررہےتھے۔