بجٹ سبسڈی کے باوجود کے الیکٹرک عوام پر بجلی گرانے کو تیار

683

کراچی: بجٹ میں 23 بلین کی سبسڈی ملنے کے باوجود کے الیکٹرک نے شہر قائد کے باسیوں پر 2 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی۔

وفاقی حکومت کی  جانب سے بجٹ میں  کے الیکٹرک کو 23 بلین کی سبسڈی ملنے کے باوجود کمپنی کی جانب سے ماہانہ اور سہ ماہی ٹیرف میں ردوبدل کی درخواست دائر کردی گئی ہے ۔

کے الیکڑک کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں جنوری 2020ء کیلئے  65 پیسے، فروری کے لیے97 پیسے فی یونٹ اور مارچ کے لیے 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا کو دے رکھی ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے صرف چند پیسے بڑھانے سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر 2 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد بوجھ پڑے گا۔

صارفین کو اپریل کے لیے 62 پیسے جبکہ اکتوبر تا دسمبر 2019ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 11 پیسے کمی کا ریلیف کا لالی پاپ بھی دیا جائے گا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کی درخواست پر  نیپرا 23 جون کو سماعت کرے گا۔