بہتر ہوگا “را” کا سابق ڈائریکٹر اپنی اوقات میں رہے: فیاض الحسن

732

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بہتر ہوگا بھارتی حفیہ ایجنسی “را” کا سابق ڈائریکٹر اپنی اوقات میں رہے۔

فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ ترکی کا پاکستان کے لیے بحری جہاز بنانا مسلمان ممالک کا معاملہ ہے، بھائی چارہ دونوں ممالک کے جذبات اور احساسات کا ترجمان ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھائی چارے پر میجر (ر) گوروآریا سے جلنے کی بو آرہی ہے، پاکستانی عوام مودی سرکار کے جلنے کی بو پر پھولے نہیں سما رہی۔

انہوں نے کہا کہ بہتر ہوگا “را” کا سابق ڈائریکٹر اپنی اوقات میں رہے۔