ٹڈی دل کا سب سے زیادہ خطرہ پاکستان کو ایران سے ہے، وزیر خوراک

535

اسلام آباد:وفاقی وزیر تحفظ خوراک فخر امام کا کہنا ہےکہ ٹڈی دل کا سب سے زیادہ خطرہ پاکستان کو ایران سے ہے، ایران سے ایک دو ہفتوں میں مزید ٹڈی دل آسکتے ہیں۔

فخرامام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب ملکر ٹڈی دل کا مقابلہ کریں گے،20 ارب روپے مرکز اور صوبے ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے رکھ رہے ہیں، کل 20 سے 25 ہزار ایکڑ پر فضائی اسپرے ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان سے ٹڈی دل خیبرپختونخوا میں داخل ہوا ہے،اس ٹڈی دل کا آغاز افریقہ سے ہوا ہے،ٹڈی دل کے حوالے سے صوبوں سے ابھی نقصانات کی رپورٹ نہیں آئی ،اس بار ٹڈی دل سے سب سے زیادہ نقصان بلوچستان میں ہورہا ہے۔