عالمی ادارہ صحت نے پنجاب میں خطرے کی گھنٹی بجا دی، سخت لاک ڈاؤن کی تجویز

841

پنجاب حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر ایک بار پھر سخت لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے پنجاب میں کورنا بڑھتے ہوئے کیسز پر خطرے کی گھنٹی بجادی، ڈبلیو ایچ او نے پنجاب حکومت کو کورنا کے یومیہ مریضوں کی بڑھتی تعداد پر سخت اقدامات کرنے کی تجویز دے دیا۔

پنجاب حکومت کو لکھے گئے خط میں عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کم از کم 2 ہفتے سخت لاک ڈاؤن وقت کی اہم ضرورت ہے، لاک ڈاؤن کے دوران روزانہ ایک ہزار کیس رپورٹ ہورہے تھے جب کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے بعد یومیہ 4 ہزار کیسز سامنے آرہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 1 لاکھ کورونا کے مثبت کیسز کا ہونا خطرناک ہوگا، صورتحال کے پیش نظر سخت لاک ڈاؤن کیا جائے۔

عالمی ادارہ صحت کی تجاویز پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاک ڈاؤن کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ ڈبلیو ایچ او کی تجاویز پر ضرور عمل کریں گے، عالمی ادارہ صحت نے بالکل ٹھیک بات کہی ہے ان تجاویز کو کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔