آن لائن کلاسز کا بوجھ والدین پر ڈال دیا گیا

487

کراچی: نجی اسکولوں نے والدین کو لوٹنے کا نیا طریقہ اپنا لیا، آن لائن کلاسز کا بوجھ بھی والدین کے سر پر ڈال دیا گیا۔

کراچی کے نجی اسکولوں نے آن لائن کلاسز کا بوجھ والدین کے سرپرڈالتے ہوئے ٹیکنیکل سورس کے نام پر فی طالبعلم 5500 روپے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ماہانہ فیس 7383 ، سالانہ فیس 7 ہزار 383 اور ٹیکنیکل فیس 5 ہزار 500 جبکہ نرسری کے طالبعلم کی فیس 20 ہزار سے زائد وصول کی جانے لگی۔

دوسری جانب والدین نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مدد کی درخواست کی ہے ۔