سندھ ہائی کورٹ :وکلا، سائلین اور اسٹاف کو ایس او پیز پر عمل کرنے کا حکم

112

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کے سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ غلام رسول سموں کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے کورونا وائرس کے پھیلاو پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تمام وکلا، سائلین اور اسٹاف کو ماسک، دستانے لازمی پہننے کی ہدایت کردی ہے۔ جس وکیل یا سائل کا کیس ہوگا صرف وہی عدالت میں داخل ہو سکے گا ، تمام وکلا اور سائلین اپنے نمبرز پر ہی کمرہ عدالت میں داخل ہو سکیں گے ، رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ نے وکلا، سائلین اور اسٹاف کو مکمل تعاون کرنے کی ہدایت دی ہے۔