گرین لائن بس منصوبے پر 3 ماہ بعد دوبارہ کام شروع ہوگیا

130

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی گرین لائن بس منصوبے پر 3 ماہ بعد ترقیاتی کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے، انتظامیہ نے جون کے آخر تک نمائش چورنگی سے کیپری سنیما تک سڑک عوام کے لیے کھولنے کی نوید سنا دی ۔ نمائش چورنگی سے کیپری سنیما تک ایم اے جناح روڈ کو عام ٹریفک کے لیے بند کردیا گیاہے۔منصوبے پر مزدوروں اور بھاری مشینری سے کام کا آغاز کیا گیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گرین لائن کے لیے نمائش چورنگی پر انڈر پاس تعمیر ہوچکا ہے، جون کے آخر تک سڑک کا اوپر والا حصہ عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ 2016ء میں سرجانی ٹاؤن سے شروع ہونے والا منصوبہ 4 سال سے تعطل کا شکار ہے، منصوبے پر 80 فیصد کام مکمل ہوچکا، تاہم بسوں کے لیے اسٹیشنز اور گاڑیاں صوبائی حکومت لائے گی یا وفاق اب تک تنازع حل نہ ہوسکا۔