َ۔133 ملازمین کی بیگمات کے انکم اسپورٹ سے رقم وصول کرنے کا انکشاف

412

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص ڈویژن کے گریڈ ایک سے 16 کے 133 ملازمین کی بیگمات کے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے رقم وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی سی آفس میرپور خاص کے 35، ڈی سی آفس عمرکوٹ 49 اور ڈی سی آفس تھرپارکر کے 45 ملازمین کی بیگمات اس پروگرام سے مستفید ہورہی ہیں۔ اس سے قبل محکمہ تعلیم کے گریڈ 17 سے گریڈ 20 کے افسران کی بیگمات نے بھی اس پروگرام کے ذریعے رقوم حاصل کی تھیں۔ بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے ذریعے میرپور خاص ڈویژن کے محکمہ ریونیو کے 133 ملازمین کی بیگمات کی جانب سے رقوم وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے، ان میں سے ڈی ای آفس میرپور خاص کے 35، ڈی سی آفس عمرکوٹ کے 49 اور ڈی سی تھرپارکر کے 45 ملازمین شامل ہیں۔ اس سے قبل محکمہ تعلیم اور دیگر ادارے کے گریڈ 16 سے گریڈ 20 کے 77 افسران کی بیگمات نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت لاکھوں روپے وصول کیے تھے، جنہیں ایف آئی اے نے ان افسران کو رقم واپس جمع کروانے کے نوٹس جاری کر کے حاصل کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کروا دی ہے، تاہم محکمہ ریونیو کے 133 ملازمین جن کی بیگمات کو رقم واپس جمع کروانے کے لیے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔