کراچی میں پھر گردآلود ہوائیں ، بعض مقامات پر بارش

158

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ہفتے کی شام ایک بار پھر گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں اور اس کے ساتھ ہی بعض مقامات پر بارش بھی ہونے لگی۔ہفتے کی رات ایک بار پھر گلشن معمار، نارتھ کراچی، نیو کراچی، لیاری اور سرجانی سمیت دیگر علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور اس کے کچھ دیر بعد سپرہائی وے، گڈاپ اور نوری آباد میں بارش بھی ہونے لگی۔ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کے بعد دن کی آگ برساتی گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خواشگوار ہوگیا ۔