ساتھی کھلاڑیوں کو ’بھنگی‘ کہنے پر یووراج سنگھ کے خلاف مقدمہ درج

471

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یووراج سگھ کے خلاف ساتھی کھلاڑیوں کو بھنگی کہنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یووراج سنگھ نے روہت شرما کے ساتھ انسٹاگرام چیٹ کے دوران اسپنر یوزویندر چاہل اور کلدیپ یادیو کو بھنگی کہا تھا۔

روہت شرما نے جب یووراج کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران چاہل اور کلدیپ یادیو نے رقص کیا تو یووراج نے دونوں کو بھنگی کہہ دیا۔

یووراج کے ساتھ ساتھ روہت شرما بھی دونوں کھلاڑیوں کا مذاق اڑانے میں پیش پیش رہے اور انہوں نے بھی کلدیپ اور چاہل کو آڑے ہاتھوں لیا۔

یووراج سنگھ نے کھلاڑیوں کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر معافی مانگ لی تاہم دلت انسانی حقوق کے وکیل رجت کلسن نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔