الخدمت بدین کے تحت 100سے زاید محنت کشوںمیں راشن تقسیم

193

بدین (نمائندہ جسارت) الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع بدین کی جانب سے یونین کونسل جھنڈو شاہ کے مختلف دیہات میں لاک ڈاﺅن سے متاثرہ محنت کشوں میں 100سے زاید رشن بیگ تقسیم راشن کیا گیا۔جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی الخدمت فاﺅنڈیشن ضلع بدین کے صدر عبداللطیف کھوسہ نے تقسیم کیے ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی اور الخد مت فاﺅنڈیشن کی جانب سے یونین
کونسل جھنڈوشاہ کے مختلف دیہات مغیری گوٹھ،پیاروخان کھوسہ،علی محمد کھوسہ،مراد علی کھوسہ میں 100سے زاید راشن بیگ تقسیم کیے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر غلام رسول احمدانی نے کہا کہ منتخب نمائندے مصیبت کے وقت حلقے سے غائب ہوگئے ،اپنے انتخابی حلقوں تک کا دورہ نہیں کیا اب دوبارہ انتخابات کے وقت نظر آئینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کررہی ہے اور خدمت کا سفر جاری رکھا جائیگا۔