بدین، بیراج اور محکمہ ریونیو میں جعلی دستاویز بنانے کا انکشاف

132

بدین(نمائندہ جسارت)بدین میں بیراج اور محکمہ ریونیو میں جعلی دستاویز بنانے کا انکشاف ،جونیجو برادری کا احتجاج ،واٹر کورس بند کروانے اور دھمکیاں دینے کے الزامات بے بنیاد ہیں ان میں کوئی بھی صداقت نہیں، مخالفین زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ایڈووکیٹ مسعود احمد جونیجو کی بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس اور احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈووکیٹ مسعود احمد جونیجو ،صدیق جونیجو،ساجن جونیجو،امین جونیجواورسلطان جونیجونے کہا کہ سیرانی کے قریب گاﺅں بادی پور میں سرکار کی جانب سے 11ایکڑ پر قدیمی گوٹھ قائم ہے جس کے اتھ سروی زمینیں بھی ہیں چند دن قبل غلام قادر ملاح،غفور ملاح نے سابق ڈی او صادق راجڑ کے وقت میں محکمہ بیراج سے جعلسازی کرکے زمین غیر قانونی الاٹ کرکے ٹی او فارم وصول کرنے کے بعد محکمہ ریونیو میں بھاری رشوت کے عوض فارم جمع کرواکر زرعی زمین کو آباد کرانے کی کوشش کی۔ انہوں نے صادق راجڑ کے ادوار کے تمام جعلی دستاویز رد کیے چاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاح برادری کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران میرے خلاف جو الزامات عائد کیے تھے وہ جھوٹ پر مبنی ہیں میرے خلاف واٹر کورس بند کروانے کے الزامات لگاکر مخالفین زمین پر قبضہ جمانا چاہتے ہیں زمین کا تنازع عدالت میں زیر سماعت ہے جس کے فیصلے کے آنے کا انتظار ہے لیکن مخالفین بے بنیاد الزامات لگاکر مجھے گمراہ کرنے کی سازش کررہے ہیں، مخالفین ایک قسم کے عادی مجرم ہیں وہ جان بوجھ کر ہمیں حراساں کرکے خونی تصادم کرنا چاہتے ہیں ۔ہم سیشن جج بدین ڈپٹی کمشنر بدین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری زمین کی انکوائری کرکے مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے۔