رستم عرف بابو جی کی مبینہ گمشدگی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج

229

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد کے علاقے گﺅ شالہ کے رہائشی شمس القمر آفتاب نے اپنے نوجوان بھائی رستم عرف بابو جی کی مبینہ گمشدگی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ رستم عرف بابو 5 اپریل سے گم ہے، بہت تلاش کے باوجود کچھ پتا نہیں چل رہا۔ شک ہے کہ رستم کو گﺅ شالہ کے رہائشی محدم عامر اور محمد آصف نے اغوا کرکے گم کیا ہے، یہ لوگ پہلے بھی رستم کو اغوا کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اس کے بھائی کو بازیاب کراکے انصاف فراہم کیا جائے۔