سی ٹی ڈی کاسنگین جرائم میں ملوث ملزم کوگرفتارکرنے کادعویٰ

268

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی نے شہر میں دہشت گردی کی متعدد واراداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے ،سی سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم طالبان کا کمانڈر اور ڈی ایس پی بہا الدین بابر سمیت کئی پولیس افسران و اہلکاروں کے قتل میں ملوث ہے ، تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی نے ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران کراچی میں دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم جان عالم کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک دستی بم برآمد ہوا ،سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتارملزم طالبان پاکستان کا کمانڈر ہے ،جوکراچی آپریشن کے ڈی ایس پی بہا الدین بابر سمیت کئی پولیس افسران و اہلکاروں کے قتل کے علاوہ ہمراہ انسپکٹر شفیق تنولی پر خود کش دھماکے میں بھی ملوث ہے ،سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ جان عالم پریشر کْکر بم، ٹینس بال بم، اور موٹر سائیکل بم بنانے کا بھی ماہر ہے ،جس کو طالبان سوات کے ملا فضل اللہ گروپ کے کمانڈر شیر بہادر کی ہلاکت کے بعد کمانڈر مقرر کیا گیا۔ گرفتارملزم کے تین ساتھی ریڈ بک میں شامل ہیں، سی ٹی ڈی کے ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مختلف دھماکوں کی کارروائیاں کرنے کے علاوہ بھتا خوری، اغواء برائے تاوان، تھانہ سائیٹ اے کی حدود میں پریشر کُکر بم دھماکے ، پولیس پارٹی پر حملے، مومن آباد پولیس موبائل پر فائرنگ کرنے ، پولیس اہلکاروں کے قتل، تھانہ موچکو کی حدود میں پولیس آفیسر پر قاتلانہ حملے، عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن کی قبر پر پریشر کُکر بم دھماکے کرنے ، ANPسندھ کے جنرل سیکرٹری بشیر جان پر بم سے حملہ کرنے سمیت متعدد سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔