پاک فوج نے ایک اوربھارتی ڈرون مار گرایا‘تعداد 8 ہو گئی

200

راولپنڈی(آئی این پی)پاک فوج نے سرحدی حدودکی خلاف ورزی کرنے والا تیسرا بھارتی ڈرون مار گرایا ، یہ روا ں سال مارگرایاجانے والا8 واں کواڈ کاپٹر ہے۔جمعہ کو آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے کنٹرول لائن کے قریب خنجر سیکٹرپربھارت کا جاسوسی کرنے والا کواڈکاپٹر مار گریا ،کواڈکاپٹرایل اوسی کے قریب پاکستان کی حدود میں 500میٹراندر گھس آیا تھا ، پاک فوج کی جانب سے روا ں سال مارگرایاجانے والا یہ8 واںجاسوس کواڈ کاپٹرہے جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق یہ تقریبا ًگزشتہ 10 روز میں مارگرایا جانے والا یہ تیسرا ڈرون ہے ۔