توشہ خانہ ریفرنس: نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا حکم

369

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت نمبر3 کے جج سید اصغرعلی نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں نوازشریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا گیا۔

عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں دیگرملزمان سابق وزراءاعظم نوازشریف،یوسف رضاگیلانی، انورمجید، عبدالغنی مجید کو بھی پیش ہونے کا حکم دیا۔

تحریری حکم نامے میں نوازشریف کے وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ کی روشنی میں عدم حاضری پروارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔