جامعہ کراچی : اکیڈمک کونسل کے آن لائن اجلاس سے بیشتر اساتذہ  کا بائیکاٹ

1441

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے اکیڈمک کونسل کے آن لائن اجلاس سے بیشتر اساتذہ نے بائیکاٹ کردیا ۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والے اجلاس میں ایکڈمک کونسل کے اراکین کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق اکیڈمک کونسل کا اجلاس غیر قانونی تھا ،اس کی وجہ یہ سامنے آئی کہ اس سے قبل بورڈ آف فیکلٹیز کے اجلاس و دیگر اجلاس بھی عام طریقے سے کئے گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایکڈمک کونسل کے آن لائن اجلاس کا بیشتر اساتذہ نے بائیکا ٹ کیا ۔اساتذہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ آن لائن اجلاس غیر قانونی ہے کیونکہ آن لائن ایکڈمک کونسل کے اجلاس کے لئے یونیورسٹی قوانین میں ترمیم کرنا ضروری ہے تاہم وائس چانسلر کی جانب سے یونیورسٹی قوانین میں کسی بھی قسم کی کوئی ترمیم نہیں کی گئی اور آن لائن ایکڈمک کونسل کا اجلاس منعقد کرلیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز ہونے والے اکیڈمک کونسل اجلاس میں کورم بھی پورا نہیں تھا صرف 36 افراد نے آن لائن شرکت کی تھی باقی ماندہ اساتذہ نے اجلاس کا مکمل طور پر بائیکاٹ کردیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق ایکیڈمک کونسل کے آن لائن اجلاس میں کورم کی تعداد 70 لوگوں پر مشتمل ہونی چاہیئے تاہم مذکورہ اجلاس صرف 36 افراد پر مشتمل تھا جو غیر قانونی ہے ۔

 اس حوالے سے بیشتر اساتذہ نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایک خط کے ذریعے ہونے والے ایکڈمک کونسل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اجلاس کی باقاعدہ منظوقری نہیں لی گئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی قانون سازی عمل لائی گئی جس کے سبب ایکڈمک کونسل کے اجلاس سے بیشتر اساتذہ نے مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے ۔

 جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں 86 اساتذہ نے شرکت کی۔ جبکہ بیشتر اساتذہ احتجاج کرکے اجلاس سے واک آوٹ کرگئے۔ جس وقت اجلاس میں آن لائن کلاسز کے لیے منظوری لی گئی اس وقت صرف 36 اساتذہ آن لائن اجلاس میں شریک تھے جوکہ نامکمل کورم تھا سینئر اساتذہ کے مطابق جامعہ کراچی اکیڈمک کونسل کے اجلاس کا اگر کورم پورا نہ ھو تو کسی بھی قسم کے اقدامات کی منظوری غیر قانونی ھوگی۔