سندھ حکومت بیان بازی اور منافقت کو چھوڑدے، بیرسٹر حسنین علی مرزا

1219

بیرسٹر حسنین علی مرزا کاکہنا ہے کہ سندھ حکومت بیان بازی اور منافقت کو چھوڑدے، حکومت کے قول وفعل میں تضاد نظر آتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حسنین علی مرزا نے کہاکہ سندھ کے عوام سے جھوٹے وعدے کیے گئے،لاک ڈاؤن کو ایسا پیش کیا گیا کہ یہ کورونا وائرس کا علاج ہے، 15 دن میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں غربت ہے، عوام کو گھروں تک محدود نہیں کرسکتے ہیں،سندھ حکومت بتائے کہ جو 20لاکھ راشن تقسیم کرنے تھے وہ کہا گئے؟وفاقی حکومت نے 12ہزار روپے سندھ میں گھر گھر پہنچائے ہیں۔