ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو تیس کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

430

ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلئے 30 کروڑ ڈالرقرض دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں،معاہدے کے تحت 30 کروڑ ڈالر قرض اور 50 لاکھ ڈالر امداد کی صورت میں دے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان ہنگامی معاہدے سے متعلق معاہدے پر دستخط کی تقریب اقتصادی امور ڈویژن میں منعقد ہوئی،معاہدے پر پاکستان کی طرف سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد نے دستخط کئے اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بینک کے کنٹری ڈائریکٹر زیانگ یانگ نے دستخط کئے۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے فنڈنگ پر ایشن ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امداد انسداد کورونا اور احساس پروگرام کے ذریعے نقد رقم کی منتقلی کیلئے استعمال ہوگی۔

کنٹری ہیڈ ایشیائی ترقیاتی بینک  نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سماجی و اقتصادی شراکت داری جاری رکھیں گے۔