معذورین کے مزید ریلیف کے لیے وزیر اعظم عمران خان سے گزارش کریں گے، کنول اعجاز

639

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) انصاف وومن فیڈریشن کی مرکزی نائب صدر کنول اعجاز نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور خاتون اول ثمینہ علوی کی جانب سے غریب مستحق معذورین کے لیے بھیجی گئی وہیل چیئرز میرپور خاص سٹی کے مختلف مقامات اور قریبی گا¶ں میں جاکر تقسیم کیں۔ اس موقع پر کنول اعجاز نے کہا کہ ہم سب کو معذور افراد کا خیال رکھنا چاہیے اور خدمت کو عبادت سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معذورین کے مزید ریلیف کے لیے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے گزارش کریں گے تاکہ ان کی مزید مدد ہوسکے اور معذور افراد بھی باقی صحت مند لوگوں کے شانہ بشانہ اپنے وطن عزیز کی ترقی کے لیے کام کرسکیں۔