صنعتکاروں کو ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا،پرویز احمد بلوچ

315

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ پرویز احمد بلوچ نے سائٹ ایسوسی ایشن ممبران کی دعوت پر سائٹ ایسو سی ایشن کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایم ڈی سائٹ کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن اینڈ کواآرڈینیشن ذیشان علوی، چیف سیکیورٹی افسر سائٹ شفقت احمد،پی ایس ٹو ایم ڈی سائٹ شکیل احمد خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سائٹ ایسوسی ایشن کے صدرسیلیمان چائولہ، زیبر موتی والا، سابق صدرسائٹ ایسو سی ایشن جاوید بلوانی،نائب صدرفرحان اشرفی رسائٹ ایسو سی ایشن حارث شکور بھی موجودتھے۔اجلاس میں صنعتکاروں نے ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ پرویز احمد بلوچ سائٹ کے بنیادی مسائل سے آگاہ کیااور علاقے کی مجموعی صورتحال تفصیلی تبالہ خیال بھی کیا۔ایم ڈی سائٹ لمیٹڈپرویز احمد بلوچ نے کہاکہ اگر موقع ملا تو سائٹ کے صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اس حوالے سے صنعتکاروں کو ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔اجلاس میں زیبر موتی والا نے سندھ حکومت سے اپیل کی کہ ایم ڈی سائٹ کے عہدے پر جس کسی افسر کو تعنینات کیاجائے اسے کام کرنے کا مکمل موقع دیاجائے، بار بار ایم ڈی سائٹ کے عہدے پر افسران کی تبدیلی سے سائٹ لمیٹڈ کا کام متاثر ہورہاہے،ہم امید کرتے ہیں سندھ حکومت ہماری درخواست پر ضرور غور کرے گی۔ ایسوسی ایشن کے صدرسیلیمان چائولہ نے کہاکہ ہمیں امید ہے پرویزاحمد بلوچ کوکام کرنے کا مکمل موقع دیا جائے گا۔،سابق صدرسائٹ ایسو سی ایشن جاوید بلوانی نے ہمیں خوشی ہے کہ پرویز احمد بلوچ ہماری دعوت پر ایسوسی ایشن تشریف لائے اور ہمارے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، ایم ڈی سائٹ سمیت تمام افسران کو ہمارا ہر مکمن تعاون حاصل رہے گا۔