دشمن عناصر کیخلاف پرچہ کٹوانے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا محمد ارشد

211

کراچی( اسٹاف رپورٹر)کراچی سمیت سندھ بھر میں پرائیویٹ اسکولز مالکان اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے اگر حکومت ِ سندھ کی ایس او پیز پالیسی کے برخلاف یا حکومت ِ سندھ سے رابطہ و مشاورت کئے بغیر اسکول کھولنے کی کوشش کی اور بچوں کو کرونا وائرس کی وجہ سے نقصان ہواتواسکی تمام تر ذمے داری الائنس آف پرائیویٹ اسکولز کے مرکزی صدر علیم قریشی اور پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن کے صدر انور علی بھٹی اور ان کی ٹیم پر عائد ہوگی۔یہ بات پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اور پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان کی جانب سے حکومتی پالیسیوں کے بر خلاف اقدامات پر عدالت میں نجی تعلیمی اداروں کے خلاف پٹیشن دائر کرنیوالے ایمان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے محمد ارشد صدیقی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ، محمد ارشد صدیقی نے کہا کہ بچوں کے دشمن عناصر کے خلاف پرچہ کٹوانے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب نجی تعلیمی ادارے مہنگے ترین تعلیمی نظام کا نشان اور عوام کی نظر میں سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔