ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ مختلف دفاتر کھلے ہیں، ایس بی سی اے

171

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے مختلف دفاترتمام ایس اوپیز پرعملدرآمدکے ساتھ کھلے ہوئے ہیں، اس دوران ضروری امور میں شامل ، ڈیمالیشن اسکواڈ کی جانب سے شہرکے مختلف علاقوں میں اضافی منزل اوراستعمال اراضی کی خلاف ورزی سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف انہدامی مہم کے علاوہ سنگل ونڈوفیسلیٹی سے نقشوں کی منظوری اورکمیٹی برائے خطرناک عمارات کے سروے کاسلسلہ جاری ہے جبکہ اس ضمن میں بارشوں سے قبل خطرناک عمارتوں کے مکینوں کوانہیںفوری خالی کرنے سے متعلق متنبہ کیاگیاہے۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹرجنرل کی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے لیاقت آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر 8/126اور8/127،لیاقت آباد پر پانچویںاورچھٹی منزل کی آرسی سی چھت اور پارٹیشن دیواروں ،پلاٹ نمبر C-35رضویہ سی ایچ ایس پر چوتھی منزل کی پارٹیشن دیواروں ایک خالی پورشن کی آرسی سی چھت جبکہ پلاٹ نمبر11/2فردوس کالونی پرغیرقانونی تعمیرات کو منہدم کردیاگیا۔