مزارات کی بے حرمتی، صاحبزادہ بوالخیر کا وزیر خارجہ کو فون

194

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر بات کی اور شام میں حضرت عمر بن عبدالعزیز ؒ اور ان کی اہلیہ کے اجساد مبارکہ اور مزارات مقدسہ کی بے حرمتی سے متعلق مسلمانان پاکستان کی تشویش سے آگا ہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں کوئی اہم قدم اٹھانے کےلےے کہااس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ اس کی تفصیلات بھجوادیں میں اس واقعے کی تحقیقات کراتا ہوںپھر اس کی روشنی میں کسی اقدام کا فیصلہ کرتے ہیں صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے ایک خط کے ہمراہ اس واقعہ کی تصاویر اور تفصیلات شاہ محمود قریشی کو ارسال کردی ہیں ۔