بجلی کی طویل بندش نے معمولات زندگی درہم برہم کردیے،حافظ طاہر مجید

148

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید نے جماعت اسلامی کے وفد کے ہمراہ حیسکو آفس حسین آباد میں حیسکو چیف عبدالحق میمن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب امیر جماعت اسلامی و صدر الخدمت فا¶نڈیشن ضلع حیدرآباد ڈاکٹر سیف الرحمن،عبدالقیوم حیدر، جنرل سیکرٹری مطاہر خان، ڈائریکٹر آپریشن حیسکوزاہد مغل اور پی آر او حیسکو چیف صادق قمبر شریک تھے۔ حافظ طاہر مجید نے شہریوں کے مسائل سے حیسکو چیف کو آگاہ کیا اور کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری سخت اذیت سے دوچار ہیں۔غیر معمولی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے معمولات زندگی درہم برہم کردیے ہیں،چھوٹے اور تنگ مکانات کے رہائشی غریب افراد اس صورت حال سے زیادہ پریشان ہیں۔ پانی کی عدم فراہمی پرواسا انتظامیہ لوڈشیڈنگ کا جواز پیش کرتی ہے۔ایک بڑا مسئلہ ڈیٹکشن ہے ڈیٹکشن دیانت دار صارفین کے ساتھ ظلم ہے، بجلی چوری میں ملوث صارفین اور عملے کے خلاف کارروائی کی جائے جن علاقوں میں لائنیں بوسیدہ ہیں انہیں تبدیل کیا جائے۔ حیسکو چیف عبدالحق میمن نے امیر ضلع اور دیگر رہنما¶ںکو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی جہاں مسئلہ ہوا دوسرے روز ریلیف دیا جائے گا۔پانی کی فراہمی بحال رکھنے کے لیے واسا انتظامیہ کے ساتھ مل کر بجلی فراہمی کا شیڈول بنائیں گے۔شاہی بازار،حالی روڈ اور دیگر علاقوں میں 11 ہزار وولٹیج کی بوسیدہ لائنوں کو تبدیل کیا جائے گا۔ڈیٹکشن،اوور بلنگ و دیگر مسائل کے حل کے لیے ایک 4رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میںحیسکو اور جماعت اسلامی کے 2،2 ارکان شامل ہوں گے۔