ہلاال احمر اسپتال کارڈیک اسپیشلسٹ سمیت عملے کے 11 افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت

111

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) امراض قلب کے اسپتال میں تین کارڈیک اسپیشلسٹ سمیت عملے کے 11 افراد کورونا وائرس ٹسٹ مثبت امراض قلب ہلال احمراسپتال لطیف اباد نمبر دو میں کورنا وائرس اس وقت پھیلا جب انتظامیہ کے ایک افسر نے زبردستی قریبی مریض کو دل کا مریض قرار دے کر داخل کرایا جو کورونا وائرس کا مریض نکلا، ا مراض قلب کے اسپتال ہلا ل احمر مکمل کورونا وائرس سے متاثر ہوچکا ہے، ڈاکٹر، عملہ خوف میں ڈیوٹی کر نے کوتیار نہیں، اب تک گیارہ ڈاکٹروں اور عملے میں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آچکا ہے، جب تک اسپتال کو ڈس انفیکٹ نہیں کیا جائے گا، اس وقت تک اسپتال بند رہے گا۔ ادھر ڈپٹی کمشنر فواد سومرو نے ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ امراض قلب کے اسپتال کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے، اسپتال کو ڈس انفیکٹ کرنے کے بعد کھول دیا جائے گا۔