ترکی کی-بورڈ مقابلے کا عالمی چمپین بن گیا

809

استنبول : ترک کی بورڈ ٹیم نے ورلڈ  انٹرنیٹ کی بورڈ چمپین شپ میں 3 عالمی چمپین سمیت 8 میڈل جیت لیے۔

انٹراسٹینو انٹرنیشنل انفارمیشن پراسس اینڈ کیمیونیکشن فیڈریشن  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کےمطابق چمپین شپ کے فائنلز کا اہتمام 1 ہزار 490 افراد کی شراکت سے 14 اپریل تا 1 جون منعقد کیے گئے ۔مقابلے مادری زبان اور کثیر زبانی کے طور پردو حصوں میں اور 4 عمر کیٹیگری کی شکل میں منعقد کیے گئے۔

مجموعی طور پر ہر کیٹگری سے 3 ٹاپ کھلاڑیوں کے درمیان 8 مقابلے ہوئے جس میں ترک ٹیم نے ایک عالمی ریکارڈ سمیت 3 چمپین شپ، 2 دوسری پوزیشنز اور 3 تیسری پوزیشن سمیت مجموعی طور پر 8 میڈلز کی حقدار ٹہری ۔

مقابلوں میں چیکیا نے 8، جاپان نے 2، اٹلی نے 2 ، امریکا اور روس نے 2 اوراور بالترتیب 1ٍ میڈل حاصل کیا ۔