کورونا وائرس : قومی ٹیم کے طویل کیمپ کی مخالفت

418

کراچی (اسٹاف رپورٹر): کورونا وائرس کے دوران دورہ انگلینڈ کیلیے پاکستان ٹیم کا طویل کیمپ لگانے کی مخالفت ہونے لگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو رواں سال جولائی میں انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 کھیلنا ہیں جس کی تیاری کیلئے قومی ٹیم 10 سے15 دن کے کیمپ کیلیے مختلف آپشنززیر غور ہیں ۔ پی سی بی لاہور میں بائیو سیکیور ماحول بنانے کیلیے کوشاں تھا لیکن اب مختصر کیمپ لگانے کی تجویز سامنے آئی ہےجس میں کئی کھلاڑیوں  نے ٹیم مینجمنٹ سے کہا ہے کہ 1 ماہ لاہور اور پھر 2 ماہ انگلینڈ میں گزارنے سے وہ طویل عرصے اپنے اہل خانہ سے دور رہنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم سمیت پی سی بی کی اعلیٰ قیادت سے مختلف آپشنز پر کام کررہی ہے  اور اس بات کے امکانات روشن ہیں کہ 1ٍ0 سے 15 دن میں کھلاڑیوں کا کیمپ لگ سکتا ہے ، اس میں بھی 2 شہروں کا انتخاب ممکن ہوگا، پلیئرز لاہور کے ساتھ کراچی میں پریکٹس کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب یہ تجویز بھی زیر غور ہے کہ گروپس کی صورت میں 10،10 کرکٹرز کو لاہور میں ہی کیمپ کیلیے بلایا جائےلیکن پہلے پی سی بی کو انگلینڈ کی جانب سے حتمی شیڈول کا انتظار ہےجس کے بعد قومی ٹیم 5 جولائی کو روانہ ہو جائے گی جہاں 5 اگست سے پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا۔