یورو5 پٹرولیم مصنوعات ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح

443

وفاقی وزیر برائےتوانائی عمر ایوب نےیورو5 پٹرولیم مصنوعات ٹیسٹنگ لیب کا افتتاح کر دیا۔

وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق  پٹرولیم مصنوعات ٹیسٹنگ پروجیکٹ پٹرولیم ڈویژن کےریسرچ سینٹرایچ ڈی آئی پی نے تیار کیا اور بدھ کے روز وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے باقاعدہ لیب کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات ٹیسٹنگ لیب پروجیکٹ 304 ملین روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے جس سے  وزیراعظم کےوژن کےمطابق ملک میں یورو فائیو اور سکس پٹرول دستیاب ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو ماحولیاتی تبدیلیوں سےبچانے کیلئے صاف ایندھن وقت کی اہم ضرورت ہے جب کہ پٹرولیم مصنوعات ٹیسٹنگ لیب کا دائرہ کراچی، پشاور، ملتان میں بھی بڑھایا جائے گا۔