بھارت نے جارحیت دکھائی تو منہ توڑ جواب دینگے، ترجمان پاک فوج

590

فوجی ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بہت حالات خراب ہیں، بھارت نے جارحیت دکھائی تو منہ توڑ جواب دینگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ایل اوسی پر کچھ عرصے سے صورت حال بہت تشویشناک ہے، بھارت کے لیے جواب ہے کہ ہم تیار ہیں ، ہرجارحیت کا بھر پور جواب دیں گے،بھرپور طاقت سے جواب کا مظاہرہ بھارت نے گذشتہ سال دیکھ لیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارت کی ملٹری قیادت ہم پر لانچ پیڈ کا الزام لگاتی ہے،یو این مبصرگروپ کو مکمل آزادی ہے پاکستان سائیڈ پر جہاں چاہیں آجاسکتے ہیں،عالمی میڈیا کو بھی کئی بار ان علاقوں میں لے جا چکے ہیں،پاکستان نے کسی قسم کی رسائی سے انکار نہیں کیا، خطے میں تمام دیرینہ معاملات کا تعلق بھارت کے ساتھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز نے 7سالہ معصوم بچے کو بھی معاف نہیں کیا،بھارت کو بعض محاذوں پر بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے،بھارتی اسلام فوبیا کی لہرکو پوری دنیا  نے محسوس کیا،بھارت کو نیپال سرحد  کےنقشوں پر بھی کافی شرمندگی اٹھانی پڑی ہے،بھارت میں کورونا تیزی سے پھیل رہاہے، معیشت کو دھچکے لگ رہے ہیں،بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں،بھارتی کواڈ کاپٹر کو خلاف ورزی پر مارگرایا۔

میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ بھارت وہاں بھی مداخلت کررہاہے جہاں اس کی سرحدیں نہیں ملتیں، بھارت جو الزام لگارہاہے، اس کے شواہدنہیں ملتے،بھارتی فوجی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہونگے،بھارت کا سب سے بڑا ڈرامہ پلوامہ ٹو تھا، شواہد چھپانے کے لیے دن کے وقت گاڑی  کوتباہ کیا، بھارت اس ساری کارروائی کے ذریعے اسٹیج بنارہا ہے۔