اہم سرکاری عہدوں سے قادیانیوں کو برطرف کیا جائے، عبدالوحید قریشی

150

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ائمہ علما کونسل کا اجلاس کونسل کے کنوینر اور جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالوحیدقریشی کی زیر صدارت ہوا جس میں قادیانی اسرائیلی کٹھ جوڑ پر سخت تشویش کا اظہارکیا گیا۔ جمعیت علماءپاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں علامہ صاحبزادہ محمود احمد قادری،پیر سید سعید احمد شاہ چشتی سنگھانوی،ناظم علی آرائیں،مولانا عبدالسلام قریشی،علامہ سید عبدالغنی شاہ حسینی مجددی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میںکورونا وائرس کی تباہ کاریوں،مدارس کی بندش،حکومت کی قادیانیت نواز ی،اسکولز،کالجزاور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کھولنے،4ہزار شراب خانوں کے لائسنزمنسوخ کرنے،غریب نادار اور سفید پوش افراد کی بدحالی،معیشت کی تباہی،کاروباری بندش سمیت ملکی صورتحال کا جائزہ لیا گیااجلاس میں قرار داد کے ذریعہ کہا گیا ہے کہ قانون ناموس رسالتﷺ،اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے حکومت کلیدی اور اہم عہدوں سے قادیانیوں کو برطرف کرے،ختم نبوت کے معاملے پر مسلمانوںکے جذبات مجروح نہ کےے جائیں،قادیانی لابی کے اشاروں پر نصاب سے جہاد اور ختم نبوت کے مضامین نکالے گئے ہیں حج فارم میں حلف نامہ نکالنے،اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کی حمایت کرنے والے 4وفاقی وزراءکو بے نقاب کرکے تادیبی کارروائی کی جائے۔اجلاس میں حضرت عمر بن عبدالعزیز اور ان کی اہلیہ کے مزارات کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ شام کی حکومت سے سخت احتجاج کرتے ہوئے مجرموں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرے ۔