پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت، اسکروٹنی کمیٹی کا ریکارڈ عام کرنے کی استدعا

519
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے اخراجات کیلئے ساڑھے9ارب مانگ لئے 

پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس میں  احسن اقبال کی درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔

دوران سماعت وکیل احسن اقبال بیرسٹر ظفراللہ نے استدعا کی کہ  کیس کی روزانہ سماعت اوراسکروٹنی کمیٹی کارکارڈعام کیاجائے، اسکروٹنی کمیٹی کی دستاویزات خفیہ نہیں،انھیں پبلک کریں،ہمیں بھی کاپی دی جائے۔

پی ٹی آئی کے علی محمد خان نے کہا کہ تحریک انصاف پراکاونٹس کی تفصیل نہ دینے کا الزام تھا تمام تفصیل دے چکے، ہم الیکشن کمیشن میں تمام رکارڈ پیش کرچکے ، بہت ساری جماعتوں نے اپنے اکاونٹس جمع نہیں کیے ، لمحہ فکریہ ہے کہ بہت ساری جماعتوں نے آڈٹ اکاونٹس کی تفصیل جمع نہیں کرائی ہمارا مطالبہ ہے کہ صرف وہی جماعتیں الیکشن لڑیں جو پی ٹی آئی کی طرح آڈٹ اکاونٹس جمع کراچکی ہوں۔

وکیل احسن اقبال نے کہا کہ  غیر ملکی فنڈنگ کیس کو چار ہفتوں میں نمٹایا جائے،  ہمارے لیڈر کے خلاف تو ساٹھ سال کے رکارڈ کی اسکروٹنی ہو گئی تھی فوراً، مجھے آج اس کیس میں وکیل کیا گیا ہے ، تیاری کے لئے مہلت درکار ہو گی۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی  سماعت 23 جون تک ملتوی کر دی گئی۔