ملک میں کورونا سے مزید 78 افراد جاں بحق: تعداد 1,621 ہوگئیں

344

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 76 ہزار 398 جبکہ 1,621 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 29,647 پنجاب میں 27,8500 ،بلوچستان میں  4,514 خیبر پختونخواہ 10,485، گلگت بلتستان میں 738 ، اسلام آباد میں 2.893 اور آزاد کشمیر میں  271 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 503، پنجاب میں 540 ، خیبرپختونخوا میں 482، بلوچستان میں 49، اسلام آباد 30، گلگت بلتستان 11 اور آزاد کشمیر 06 اموات ہوئیں جبکہ 27 ہزار 110 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 5 لاکھ  77  ہزار 947  ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 16 ہزار 548  ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3,938 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 78 اموات ہوئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 63 لاکھ  74  ہزار 287 افراد متاثر، 3 لاکھ 77 ہزار 607 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 29 لاکھ 9  ہزار 749 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔