خانپور تحصیل کے مختلف علاقوں ٹڈی دل کا حملہ، سیکڑوں گاو¿ں میں فصلوں کو نقصان

263

شکار پور (نمائندہ جسارت) خانپور تحصیل کے مختلف علاقوں ٹڈی دل کا حملہ، سیکڑوں گاو¿ں میں فصلوں کو نقصان۔ خانپور کے گاو¿ں یوسف بھٹی کلر کوٹ اور حاجی مظفر شجراع میں ٹڈی دل نے حملہ کردیا، جس سے فصلوں کو نقصان پہنچا، کسانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹڈی دل کو بگھانے کے کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر رحیم بخش میتلو اور محکمہ زراعت نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ شکارپور کے آبادگار فورم کے آغا سیف اللہ خان نے کہا کہ ٹڈی دل کے حملے کے وجہ سے کسان اور آبادگار سخت پریشان ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے کسانوں کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے۔ حکومت کسانوں کی معاشی صورت حال کو بہتر کرنے اور ٹڈی دل کے حملے کو روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے۔