مہران یونیورسٹی جامشورو میں انڈر گریجویٹس کی کلاسز بھی آن لائن شروع

133

جامشورو (نمائندہ جسارت) مہران یونیورسٹی جامشورو میں انڈر گریجویٹس کی کلاسز بھی آن لائن شروع کردی گئیں۔ ملک میں کورونا وائرس وَبا کے پیش نظر مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو انتظامیہ جامشورو نے طلبہ کے تعلیمی نقصان کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ مہران یونیورسٹی جامشورو میں انڈر گریجویٹس کی کلاسز بھی آن لائن شروع کردی جائیں جبکہ اس سے قبل مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے بعد گریجویشن کی کلاسز بھی آن لائن شروع کی گئی تھیں جن کے نتائج کو پیش نظر رکھتے ہوئے یکم جون سال 2020ءسے انڈر گریجویٹس کی کلاسز بھی آن لائن شروع کردی ہیں۔