ملازمین کے غم وخوشی میں شریک ہوکر اپنائیت محسوس ہوتی ہے،عبدالطیف

137

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ملازمین کے غم وخوشی میں شریک ہوکر ان کی حوصلہ افزائی اور اپنا ئیت کا احساس پروان چڑھتا ہے۔ ادارہ اگر جسم ہے تو ملازمین اس کی روح اور یونین دل و دماغ کی مانند ہے، اسی مضبوط رشتے نے ہم سب کو ایک مضبوط مالا کی شکل میں جوڑا ہوا ہے، اگر اس مالا میں سے کوئی پھول ٹوٹ کر گرتا ہے تو یہ ہم سب کی ذمے داری بنتی ہے کہ اس کو نہ صرف سمیٹیں بلکہ اپنے تئیں اس کے غم وخوشی میں شرکت کرکے مزدور مزدور بھائی بھائی کا عملی ثبوت دیں۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (CBA) کے صوبائی چیئرمین اور مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے جھڈو، نوکوٹ، ڈگری اور میرپور خاص میں مرحوم ملازمین حاجی حسن کے کے، محمد احسان قائمخانی کے اہل خانہ سے تعزیت اور میرپورخاص میں معروف سماجی رہنما راجا عبدالحق ملک سے ملاقات پر کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال احمد خان، اعظم خان، محمد حنیف خان، ریحان اقبال قائمخانی، راﺅ سعید احمد اور عبدالوحید پٹھان بھی موجود تھے۔ قائد مزدور عبداللطیف نظامانی نے اس موقع پر کہا کہ دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحومین کے درجات کو بلند اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔