تجا رتی مشکلا ت کی نشا ندہی کے لیے ایف پی سی سی آئی کا سروے

323

کراچی( اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر میاں انجم نثار اور ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطان رحمان COVID-19کے وجہ سے مسائل کے حوالے سے سروے کر رہے ہیں ۔ ایف پی سی سی آئی ان طر یقو ں کی نشاندہی کرنے کی کو شش کررہا ہے تا کہ وہ COVID-19وبا ئی امراض کے دوران تا جر برادری کی موثر طر یقے سے مدد کر سکے ۔ اس سلسلے میں ایف پی سی سی آئی نے ایک وسیع سروے فارم تیا رکیا ہے جو حقا ئق پر مبنی اور پاکستان کی معا شی نمو اور تجا رت کو بری طرح متا ثر کر نے والے امور کے بصیر ت حاصل کرنے کے لیے تجا رت اور صنعت کو بھیجا گیا ہے ۔ سروے میں پو چھا گیا ہے کہ COVID-19 کے بحران نے ملک میں کا روبار کو کس طر ح متا ثر کیا ہے ۔ COVID-19 کے اثرات اور ہنگا می اقدامات کے ساتھ کارباری اداروں نے ردعمل میں کیا اقدامات اٹھا ئے ہیں ۔ جیسے کاروباری طر یقوں ، افرادی قوت ، تنظیمی تبدیلیاں ، سپلا ئے چین کی مسائل ، اور ما لیات تک رسائی کے حوالے سے ۔ اس کے علاوہ سروے میں یہ بھی پو چھا گیا ہے کہ آیا کا روبار / تنظیم نے حکومت کے ذریعہ اعلان کردہ کو ئی امدادی اقدامات اٹھا ئے ہیں اور وہ ان تر غیبات سے کتنا مطمئن ہیں ۔ مزید یہ کہ سروے کا مقصد ان خدشات کے با رے میں جاننا ہے کہ اگر COVID-19اگلے چند مہینوں کے دوران پھلتا رہا۔ سروے میں جمع کی گئی تمام معلومات کا استعمال صرف پالیسی تجز یہ مقا صد کے لیے کیا جا ئے گا۔ جیسے ہی ایف پی سی سی آئی کو متعلقہ تجا رت اور کا روبار سے آراء ملیں گی پالیسی سفارشات تجرباتی بنیاد پر کی جا ئیں گی