گولارچی، سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر، گٹر ابلنے لگے، شدید تعفن

440

گولارچی (نمائندہ جسارت) سندھ کے دبئی کے نام سے مشہور گولارچی شہر انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے اجڑ گیا، سڑکوں پر گندگی کے ڈھیر، گٹر ابلنے لگے، شدید تعفن۔ سندھ کے دبئی کے نام سے جانا جانے والا شہر ٹا¶ن انتظامیہ کی نااہلی کی نظر ہونے لگا، شہر کے مختلف محلوں میں کوڑے کے ڈھیر راہگیروں کا منہ چڑانے لگے، وقت پر نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالے ابلنے لگے، گلیوں اور چوراہوں پر گندا پانی جمع ہونے کی وجہ سے تعفن پھیلنے لگا، مختلف امراض کے پھیلنے کا خدشہ۔ اس صورتحال میں شہری شدید تکلیف کا سامنا کرنے پر مجبور ہوگئے۔ شہریوں کی جانب انتظامیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذمے داریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مناسب اقدامات کریں، یاد رہے بلدیہ گولارچی کی جانب سے شہر کی صفائی کے مناسب اقدامات نہ ہونے کے باعث اکثر و بیشتر شہر کی سڑکوں پر تعفن زدہ کوڑے کرکٹ اور گٹر کے گندے پانی کا راج رہتا ہے، جس کی وجہ سے عام راہگیروں سمیت نمازیوں اور بزرگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں کی جانب سے اس صورتحال سے نجات دلانے کی پرزور اپیل کی گئی ہے۔