خیبر پختونخوا میں آوارہ کتے پکڑنے پرانعام کا اعلان

218

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ لائیو اسٹاک خیبر پختونخوا نے شہر میں آوارہ کتوں کو پکڑنے کر لانے پر نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔پشاور میں آوارہ کتوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں، اس پریشانی کو دور کرنے کے لیے محکمہ لائیو اسٹاک نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی ہے اور آوارہ کتے کو لائیو اسٹاک کے دفتر پہنچانے پر 200 روپے نقد دینے کی پیشکش کی ہے۔ مذکورہ اسکیم آوارہ کتوں کی افزائش روکنے کے لیے سامنے لائی گئی ہے اور اس مقصد کے کے لیے لائیو اسٹاک ضلع پشاور نے چنگ چی موٹر سائیکل بھی خریدی ہے تاکہ شہر کے گلی محلوں میں پھرنے والے آوارہ اور پاگل کتوں کو جمع کرکے دفتر منتقل کیا جاسکے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر محکہ لائیو اسٹاک ضلع پشاور معصوم علی خالد نے بتایا کہ آوارہ کتوں کو مارنا ایک غیر شرعی فعل اور جانوروں کے حقوق کے منافی ہے، شہر کی گلیوں کوآوارہ کتوں سے محفوظ کرنے اور ان کی افزائش روکنے کےلے اقدامات کیے جا رہے ہیں جس میں عوام کو اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے۔معصوم علی خالد نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک پشاور میں جانوروں کے لیے خصوصی آپریشن تھیٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں جدید الٹراساو¿نڈ کی سہولت بھی دستیاب ہے جب کہ جانور کی سرجری 2 سے 5 میں منٹ میں کی جاتی ہے۔