اسکواڈر ن لیڈر زین العارف کی نماز جنازہ پی اے ایف بیس فیصل پر ادا

124

کراچی (نمائندہ جسارت )گزشتہ ہفتے کراچی میں ہونے والے المناک فضائی حادثے میں شہید اسکوا ڈرن لیڈر زین العارف خان کی نماز جنازہ پی اے ایف بیس فیصل میں ادا کر دی گئی۔ وہ ائر ہیڈ کوارٹرز میں تعینات تھے اور اپنے والدین کے ساتھ عید منانے کراچی جارہے تھے۔ انکی شناخت ڈی این اے ٹیسٹ سے کی گئی جس کے بعد میت تدفین کے لئے پاک فضائیہ کے حکام کے حوالے کی گئی تھی ۔ انکی نماز جنازہ میں ائر وائس مارشل احمد حسن، ڈپٹی چیف آف ائر اسٹاف(انجینئرنگ)، ائروائس مارشل عباس گھمن ، ائر آفیسر کمانڈنگ ، سدرن ائر کمانڈ اور پاک فضائیہ کے اہلکاروں ،فوجی اور سول عہدیداران کے علاوہ شہید افسر کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ پی اے ایف بیس کورنگی کریک کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔