ضلع شرقی میں نالوں کی صفائی اور جراثیم کش ادویہ کاچھڑکاؤ

304

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ضلع شرقی میں روزانہ کی بنیاد پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ سر انجام دینے کے ساتھ متوقع برسات کے پیش نظر نالوں کی صفائی کا کام انجام دیا جا رہا ہے جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے سلسلے میں ان علاقوں اور گھروں میں خصوصی طور پر جراثیم کش ادویہ کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے جہاں کورونا کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جبکہ ضروری سروسز کے دفاتر میں بھی جراثیم کش اسپرے کا سلسلہ جاری ہے۔