بین اسٹوکس بھارت کی مشکوک شکست کے اپنے بیان سے مکر گئے

112

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بین اسٹوکس آل راؤنڈر نے اپنی کتاب ’’آن فائر‘‘ میں کہا تھا کہ ورلڈ کپ 2019ء میں بھارتی کرکٹرز نے انگلینڈ کیخلاف جیت کیلیے کوشش نہیں کی، اس میچ میں شکست کی وجہ سے پاکستان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی۔بین اسٹوکس نے شکوک کا اظہار ضرور کیا لیکن واضح طور پر کچھ نہیں کہا، ان کے اس بیان پر سابق پاکستانی کرکٹرز نے کہا کہ اس سے ہمارے ورلڈ کپ کے دوران ظاہر کیے جانے والے شکوک کی تصدیق ہوگئی، اب بین اسٹوکس نے اپنا دامن بچاتے ہوئے کہاکہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، میرا کہنے کا مطلب یہ نہیں تھا۔