ٹریننگ کیمپ کیلیے بورڈ کی ہیڈکوچ سے مشاورت

376

دورہ انگلینڈ کے سلسلے میں ٹریننگ کیمپ کیلیےپی سی بی اورہیڈکوچ مصباح الحق کےدرمیان مشاورت مکمل کر لی گئی۔

ذرائع کے مطابق  کیمپ میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ اور ایمرجنگ کیٹیگری کے تین کھلاڑی شامل ہوں گے جب کہ تینوں فارمیٹ کےحالیہ اسکواڈزکاحصہ رہنےوالےکرکٹرزکوبھی کیمپ میں بلایاجائےگا، اکیڈمی میں کتنےکھلاڑیوں کوحفاظتی انتظامات میں رکھنامناسب ہوگاجائزہ لیاجارہاہے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ملتوی ہونے کی وجہ سے شعیب ملک اور محمد حفیظ کا کیس کمزور پڑ سکتا ہے، محمد عامر اور وہاب ریاض بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں تھے لیکن اب محمد عامر کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ٹریننگ سے قبل تما م کرکٹرز، سپورٹ اسٹاف اور متعلقہ لوگوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف اس سال ہونیوالی سیریز کا مجوزہ پلان تیار کرلیا ہے، پلان کے مطابق پاکستان ٹیم 5 اگست سے یکم ستمبر کے درمیان مانچسٹر اور ساؤتھمپٹن میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لیے سلیکٹرز نے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پرابتدائی مشاورت جاری  ہے۔ سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ کے درمیان بھی مشاورت کے  بعد امکان ہے کہ 30 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔